مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسپین اورپرتگال میں شدید گرمی سے مجموعی طورپر1500 افراد ہلاک ہوگئے۔ پرتگال میں گرمی سے 1000 افراد جبکہ اسپین میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا ہے کہ اسپین میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کے باعث 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسپین اورپرتگال میں درجہ حرارت میں اضافے سے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ پرتگال میں آگ سے 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پرپھیلے جنگلات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
لندن میں درجہ حرارت میں اضافے سے رہائشی علاقوں کے قریب واقع جنگلات میں آگ سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔اٹلی بھی ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گرمی کی لہر سے متاثر یورپی ممالک میں حکام نے شہریوں کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے اورپانی زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ